Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سینیٹ میں ری پبلیکنز نے اکاون نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کرلی

ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار ہی ایجنڈے پر عمل درآمد کراسکتا ہے۔
شائع 06 نومبر 2024 11:25am

ڈونلڈٹرمپ اور کمالا ہیرس اپنے اپنے انتخابی ہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں۔ دونوں امیدوار وٹری خطاب کے منتظر ہیں جبکہ سینیٹ میں ریپبلکن کو اکاون اور ڈیموکریٹس کو بیالیس نشستیں مل گئیں۔

علاوہ ازیں ایوان نمائندگان میں بھی ایک سو اکاسی نشستوں کے ساتھ ری پبلکن کا پلڑا بھاری ہے۔ ڈٰیموکریٹس ایک سو سینتالیس نشستوں پر سبقت حاصل کرچکی ہے۔ چار سو پینتیس رکنی ایوان نمائندگان میں اکثریت کےلیے دو سو اٹھارہ نشستوں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ووٹر پانچ نومبر کو نئے صدر کا انتخاب تو کریں گے ہی، لیکن اس دن ان کے ووٹ سے یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ کس پارٹی کو امریکی کانگریس میں برتری حاصل ہوگی۔ نئے صدر کے لیے بھی قانون سازی کے اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کا انحصار اس پارٹی پر ہوگا جو ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ میں اکثریت حاصل کرے گی۔

امریکی صدارتی الیکشن، زیادہ تر ریاستوں میں ووٹنگ ختم، ٹرمپ سولہ ریاستوں میں کامیاب قرار

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے جیت کے دعوے

America

US Presidential Elections 2024