چرس کا استعمال اور اسقاط حمل: صدر کے انتخاب کے علاوہ آج امریکی مزید کن چیزوں کا فیصلہ کر رہے ہیں
امریکا میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیکن یہ صرف امریکی عوام کے لیے اگلا صدر چُننے کی مشق نہیں، بلکہ ووٹرز اپنے ووٹ کے ذریعے دیگر اہم معاملات پر بھی اپنی رائے دیں گے۔
بی بی سی کے مطابق اس صدارتی انتخاب میں ایریزونا اور نیواڈا جیسی سوئنگ ریاستوں سمیت 10 ریاستیں یہ فیصلہ کریں گی کہ خواتین کو اسقاطِ حمل کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں یا نہیں۔
امریکی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو دوبارہ وائرل
اس کے علاوہ امریکی سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 100 میں سے 34 نشستوں پر بھی الیکشن آج ہی ہو رہے ہیں جہاں فی الحال ڈیموکریٹک پارٹی کو رپبلکن پارٹی پر ایک نشست کی برتری حاصل ہے۔
کیا امریکی انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے؟ ووٹ پلٹنے کی کہانی سامنے آگئی
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کی 435 نشستوں پر انتخابات بھی آج ہی ہو رہے ہیں جہاں اس وقت رپبلکن پارٹی کو ڈیموکریٹک پارٹی پر برتری حاصل ہے۔
امریکی سیاست کا رنگ شوبز اسٹارز پر بھی چڑھ گیا، متعدد اداکار کس کے حامی نکلے
فلوریڈا، نبراسکا، شمالی ڈکوٹا اور جنوبی ڈکوٹا جیسی ریاستوں میں ووٹرز اس بات کا بھی فیصلہ کریں گے کہ انہیں چرس کے طّبی استعمال کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں۔
Comments are closed on this story.