Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز اب ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے

ماضی میں انضمام الحق، دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز اسٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں
شائع 05 نومبر 2024 07:05pm

افریقا کرکٹ ایسوسی ایشن نے تقریباً دو دہائیوں بعد ”افرو ایشیا کپ“ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔

افرو ایشیا کپ اس سے قبل دو بار 2005 اور 2007 میں کھیلا جاچکا ہے۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس کا 2005 میں پہلا ایڈیشن جنوبی افریقا اور 2007 میں دوسرا ایڈیشن بھارت میں کھیلا گیا تھا، تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا جو منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

ٹورنامنٹ بحال ہونے کی صورت میں ایشیا الیون، افریقہ الیون کے خلاف کھیلے گی جس سے بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کو ایشیا الیون میں ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔

ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز کیا ہے؟ اپنا ڈائٹ پلان شیئر کر دیا

ماضی میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز ایشیا الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

AFRO ASIA CUP

Asia Eleven

Africa Eleven