Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی انتخابارت: حتمی نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن نتائج فوری نہیں آئیں گے
شائع 05 نومبر 2024 05:02pm

امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ تو آج ڈالے جا رہے ہیں، مگر نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔

امریکی سیاست کا رنگ شوبز اسٹارز پر بھی چڑھ گیا، متعدد اداکار کس کے حامی نکلے

سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔

سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔

کیا امریکی انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے؟ ووٹ پلٹنے کی کہانی سامنے آگئی

سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔

US Presidential Elections 2024

US Presidential Election Results