Aaj News

بدھ, جنوری 29, 2025  
28 Rajab 1446  

امریکی انتخابات کے بعد فسادات کا خوف، کاروباری مراکز نے حفاظتی تختے لگوا لیے

کئی ریاستوں میں بھی سینکڑوں نیشنل گارڈز اسٹینڈ بائی پر
شائع 05 نومبر 2024 04:06pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتخابات کے دن یا اس کے بعد ممکنہ بدامنی کے خدشات کے پیش نظر بہت سے بزنسز نے اپنی کھڑکیوں پر لکڑے کے تختے لگوا لئے ہیں۔

امریکی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ الاباما، ایریزونا، ڈیلاویئر، آئیووا، الینوائے، شمالی کیرولائنا اور نیو میکسیکو سمیت دیگر ریاستوں میں بھی سینکڑوں نیشنل گارڈز اسٹینڈ بائی پر ہیں۔

امریکی سیاست کا رنگ شوبز اسٹارز پر بھی چڑھ گیا، متعدد اداکار کس کے حامی نکلے

اکتوبر کے اوائل سے ہی وائٹ ہاؤس کے باہر دھاتی باڑیں لگائی جانے لگی تھیں، اس کے بعد کیپیٹل سمیت دیگر ڈی سی عمارتوں کے قریب بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

US Presidential Elections 2024

RIOTS