Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر ون کا پہلا اجلاس، کمزور محکموں کی کارکردگی کو سر فہرست رکھنے پر اتفاق

کمیٹی پنجاب کی تمام کمیٹیوں میں سب سے بڑی کمیٹی ہے اور جب سے یہ کمیٹی بنی ہے اس کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2024 04:55pm

پنجاب کی صوبائی پبلک اکاونٹس کمیٹی نمبر ون کا پہلا اجلاس آج ہوا ہے، اجلاس میں کمزور محکموں کی کارکردگی کو سر فہرست رکھنے پر اتفاق ہوا، اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کی۔

یہ کمیٹی پنجاب کی تمام کمیٹیوں میں سب سے بڑی کمیٹی ہے اور جب سے یہ کمیٹی بنی ہے اس کا پہلا اجلاس آج ہوا ہے۔

چار ستمبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

پہلے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس پنجاب، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کمرشل پنجاب نے خصوصی بریفنگ دی۔

اجلاس میں آئی پی پیز کے رہنما شعیب صدیقی سمیت چار چار ممبران نے کمیٹی نے شرکت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا دوسرا اجلاس کل ہوگا۔

دوسرے اجلاس میں محکمہ فنانس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ ہوگی۔

Punjab Public Accounts Committee One