Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا، ابھیشک ’گرے ڈائیوورس‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

وہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں
شائع 05 نومبر 2024 03:29pm

بالی ووڈ کی دنیا کے سب سے مشہور جوڑوں میں سے ایک ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے ہے ، جن کے بارے میں آج کل خبریں زیر گردش ہیں کہ ان کی شادی میں دراڑ پڑ چکی ہے اور ان کے درمیان کی خلیج وسیع سے وسیع تر ہوتی جارہی ہے۔

اب ان خبروں نے بھی زور پکڑ لیا ہے کہ یہ فلمی جوڑا ’گرے ڈائیوورس ’ کی طرف بڑھ رہاہے۔

ماہرہ خان شاہ رخ خان کی کونسی عادت پر فدا ہیں؟

گرے طلاق میں شادی کے طویل عرصے کے بعد جوڑے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں۔ خصوصا وہ جوڑے جن کے بچے بڑے ہوچکے ہوں۔ اور وہ بڑی عمر میں ایک دوسرے کو چھوڑنا چاہتے ہوں۔

عالمی سطح پر گرے طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم بھارت کے شہری علاقوں میں بھی اس رحجان کو بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہےاور بھارت اور کئی بیرون ملک شخصیات نے گرے ڈائیورس کا انتخاب کیا ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کو بھی ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے اوردونوں کو ایک مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا، مگر اب کچھ عرصے سے ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جن سے یہ قیاس آرائیاں زور پکڑرہی ہیں کہ دونوں کا رشتہ ٹوٹنے والا ہے۔

دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ رپورٹس صرف افواہیں ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہےاوران کے درمیان سب ٹھیک چل رہا ہے۔اس لیے ایسی افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان دونوں کی ایک بیٹی آرادھیا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات