Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے شوہرایک آئیڈیل شوہر تھے، عینی زیدی

انہوں نے مجھے ملکہ کی طرح رکھا تھا
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2024 03:57pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور سینیئر فنکارہ عینی زیدی نے اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں ہر مرحلے پر میرا ساتھ دیا۔

عینی زیدی نے ایک ویب شو میں شرکت کی ، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کی۔

ٹیڈ بنڈی کے اخلاق سلمان خان سے بہتر تھے، سومی علی کی لفظی گولہ باری

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر ایک سپر مین تھے وہ کوئی عام آدمی نہیں تھے وہ ایک بہترین شوہر اور باپ تھے۔ اللہ نے انہیں بہت جلدی اپنے پاس بلالیا ۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب جب میں اپنے ارد گرد نظر دوڑاتی ہوں تو مجھے ابھی تک ان جیسا کوئی شخص نظر نہیں آیا ہے وہ ایک الگ ہی انسان تھے اور مجھ سے ان کی چاہت کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مجھے ملکہ کی طرح رکھا تھا۔ ہم دونوں کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا وہ میر اخیال کسی نازک چیز کی طرح رکھتے تھے۔

عینی زیدی نے اپنی کامیابی میں اپنے شوہر کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے آزادی اور خود مختاری دی اور انہوں نے ہی میری شخصیت کو نکھارا اور سنوارااور میری حوصلہ افزائی کی۔

عینی زیدی نے دوسری شادی کے امکان کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کے مطابق اگر کسی بیوہ کو کوئی اچھا شوہر مل جائے تو وہ دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں سوچ سکتی ہے لیکن چونکہ وہ مطمئن اوراپنے خاندان میں مصروف رہتی ہیں اس لیے انہوں نے کبھی اس پرغورنہیں کیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات