Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الجیریا کی معروف خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ ’لیک‘ ، مرد ثابت

یمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا
شائع 05 نومبر 2024 01:40pm

الجیریا کی معروف خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ کھل کر سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں 25 سالہ باکسر کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔

روٹی اور کچرا بیچنے والی گولڈ میڈلسٹ ایمان خلیف کون ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیک شدہ میڈیکل رپورٹ میں طبی حوالے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔

پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دی تھی۔

medical report

imane khelif

leak