امریکی صدارتی انتخاب، ڈکسیل نوچ میں ووٹنگ ہوگئی، نتیجہ بھی آگیا
امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے قصبے ڈکسیل نوچ میں ووٹنگ بھی ہوگئی اور نتیجہ بھی آگیا۔
علاقے کے کُل چھ ووٹس میں سے تین ٹرمپ کو اور تین کمالا ہیرس کو ملے، اس موقعے پر پولنگ اسٹیشن میں موسیقی کا ساز اکارڈین بھی بجایا گیا۔
یہ قصبہ اپنی آدھی رات کی ووٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے، ڈکسیل نوچ کے بعد اب ریاست ورماؤنٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق ووٹنگ دوپہر تین بجے شروع ہوگی۔
نیویارک، نیوجرسی اور ورجینیا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگی، امریکا کی سات سوئنگ ریاستوں میں سب سے پہلے پولنگ نارتھ کیرولائنا میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے ہوگی۔
جارجیا اور مشی گن میں شام پانچ بجے پولنگ ہوگی، وسکونسن میں شام سات بجے ووٹنگ شروع ہوگی، ایریزونا میں آٹھ بجے ووٹنگ ہوگی، ریاست کیلی فورنیا میں رات گیارہ بجے پولنگ شروع ہوگی۔
Comments are closed on this story.