Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان شاہ رخ خان کی کونسی عادت پر فدا ہیں؟

دونوں نے بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا
شائع 05 نومبر 2024 12:52pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے پسندیدہ پہلو کے بارے میں بات کی ہے۔

ماہرہ خان لندن میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربے بیان کر رہی تھیں۔

ٹیڈ بنڈی کے اخلاق سلمان خان سے بہتر تھے، سومی علی کی لفظی گولہ باری

انہوں نے کہا کہ مجھے شاہرخ کی یہ عادت بہت اچھی لگتی ہے کہ جب وہ کسی سے بات کررہے ہوتے ہیں تو اسے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔

ماہرہ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ سے دوبدو بات کی جائے یا انہیں فون پر میسیج ہی کیوں نہ کردیا جائے وہ سامنے والے پر خاص توجہ دیتے ہیں ۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ شاہ رخ خان کا یہ رویہ کسی بھی انسان کو اس کا اہم ہونا محسوس کرواتا ہے

یادرہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ فلم رئیس 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات