Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے کپڑے دھوئیں پھر ووٹ ڈالیں ، امریکا میں لانڈری مالکان کی چاندی

پولنگ اسٹیشن قائم ہونے سے ہمارا کاروبار بھی چلے، لانڈری مینیجر
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2024 11:08am
تصویر بشکریہ: میٹرو
تصویر بشکریہ: میٹرو

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کل ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع ہوگا وہیں شہریوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے مختلف اور غیر معمولی مقامات پر پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کل ہونے والے انتخابات کے لیے بنائے گئے ایسے ہی چند پولنگ اسٹیشنز کی فہرست سامنے لایا ہے۔

کپڑے دھوئیں اور ووٹ ڈالیں

شکاگو شہر کے شکاگو لان میں ووٹنگ کے لیے کوئی مخصوص عمارت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے پولنگ بوتھ کی جگہ ایک لانڈری ایریا میں بنا دی گئی ہے۔ جہاں مقامی افراد کے لیے اپنا ووٹ ڈالنا انتہائی آسان ہوگا۔ س طرح لوگ اپنے کپڑے بھی دھو سکیں گے اور ووٹ بھی ڈال سکیں گے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات ہمیشہ منگل کے دن ہی کیوں ہوتے ہیں؟

لانڈری کے منیجر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کاروبار کے لیے بھی مفید ہے، یہاں پولنگ اسٹیشن بنانے سے ہمارا کاروبار چلے گا، بس کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے جب لوگ ووٹر آئی ڈی طلب کرنے پر عادتاً اپنا لانڈری کارڈ دکھا دیتے ہیں۔

امریکی تاریخ کا متنازع ترین الیکشن: ’کمپرو مائز آف 1877‘ کا معاہدہ کیا تھا؟

اس کے علاوہ امریکی انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشن کافی کیفے، فلائٹ اسکولز اور گیمنگ کلب میں بھی قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے امریکا میں کل صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی جس میں حصہ لینے کے لیے تقریباً 16 کروڑ افراد اہل ہیں۔

US Presidential Elections 2024

America’s Strangest Polling Places

Laundry

cast vote