Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 05 نومبر 2024 10:17am

پنجاب حکومت کا معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کے لیے احسن اقدام سامنے آیا ہے، ضلع اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی لگا دی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کے لیے اٹک میں 3 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے، دریائے سندھ کے اطراف کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 3 ماہ کے لیے پابندی عائد ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شدید گالم گلوچ، عطا تارڑ اور شاہد خٹک میں ہاتھا پائی

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پلیسر گولڈ قومی خزانے کے لیے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان