Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کو پھر دھمکی مل گئی

بابا صدیق کے قتل کے بعد اداکار کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے
شائع 05 نومبر 2024 09:37am

مندر میں معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں: بشنوئی گینگ کی سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے تازہ دھمکی موصول ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار یا تو مندر جائیں اور کالے ہرن کو مبینہ طور پر مارنے پر معافی مانگیں یا پھر 5 کروڑ روپے ادا کریں۔

انمول بشنوئی کی حوالگی کےلیے ممبئی پولیس حرکت میں آگئی

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول یونٹ نے کہا کہ انہیں پیر کے روز ایک شخص کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ہے۔

دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو ہم اسے مار ڈالیں گے۔ ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے اور پیغام بھیجنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

سلمان خان کو 30 اکتوبر کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے اسی طرح کی جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی، جس نے ان سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے پہلے مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد اداکار کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کمیونٹی کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے، بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں لہٰذا سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار کے واقعے نے سلمان خان اور بشنوئی کمیونٹی کے درمیان دشمنی کو جنم دیا۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات