Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہوش حیات نے شادی کا فیصلہ کرلیا

شادی دو افراد کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے
شائع 05 نومبر 2024 08:54am

مہوش حیات ایک لاجواب پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں اورفلموں میں کام کیا ہے۔ ان کے 5.2 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

گو کہ مہوش حیات نے زیادہ ترفلمیں کی ہیں لیکن اب وہ احسن خان کے ساتھ “دل لگی’ اور ہنی سنگھ کی میوزک ویڈیو میں اپنے فنکارانہ جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

کیا آئمہ بیگ شادی کررہی ہیں؟ نئے تعلق کی افواہیں گردش

حال ہی میں مہوش حیات نے گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے شادی کی پیشکشیں آتی رہتی ہیں اور اب میں نے بھی ان پرغور شروع کر دیا ہے۔ میں نے شادی کے حوالے سے اپنا ذہن بنا لیا ہے، پہلے میری توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز تھی، تاہم میں اب بھی خاندان کی طرف سے آنے والی تجاویزات سے انکار کر رہی ہوں۔

اپنے جیون ساتھی میں وہ کون سے خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے ساتھی کو ذہین اور نرم دل ہونا چاہیے۔ شادی دو افراد کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے۔ میں اس بارے میں بھی خاص طور پر فکرمند ہوں کہ وہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے اوراپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذمہ داری کیسے نبھاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، اس لیے مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مضبوط ہو، کیوں کہ میں بھی کماتی ہوں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات