Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین میں پاکستانی فیملی کے دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

والدین 10 سال قبل برطانیہ سے ویلینسیا منتقل ہوئے تھے، بیٹی کا بیان
شائع 05 نومبر 2024 08:33am
تصویر بشکریہ: فرانس 24
تصویر بشکریہ: فرانس 24

اسپین کے شہر ویلنسیا میں خوفناک سیلاب میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فیملی کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں میں میں ساڑھے 3 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹا شامل ہیں جو اس سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے لاشیں ریکور کی گئی ہیں جنہیں ڈی این ایز کی کنفرمیشن کے بعد متاثرہ خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔

اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک پر اسپین میں پاکستانی ایمبیسی نے بھی کی ہے۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو ہسپانوی بچے ویلنسیا میں سیلاب میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سفارتخانے نے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانی خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ خاندان کی پرائیوسی کے پیش نظر سفارت خانہ مزید معلومات کا اشتراک نہیں کرے گا۔

ادھر اسپین کے شہر ویلنسیا کے قصبہ پیدرالبا میں مقیم برطانوی جوڑا ٹیری اور ڈان ٹرنر بھی سیلابی لہروں کی نظر ہوگیا۔ یہ شادی شدہ جوڑا جو ایک دیہی اور الگ تھلگ گھر میں رہ رہا تھا۔

بیٹی روتھ او لوفلن، برنٹ ووڈ، اسٹافورڈ شائر سے نے تصدیق کی کہ اس کے والدین کی لاشیں ہفتہ 2 نومبر کو ان کی کار سے ملی تھیں۔

بیٹی نے بتایا کہ اس کے والدین 10 سال قبل برطانیہ سے ویلینسیا منتقل ہوئے تھے۔

مکہ میں سیلاب، پانی گاڑیاں بہا لے گیا

ان کا کہنا تھا کہ انھیں سپین اس وجہ سے پسند ہے کہ وہاں سورج کی روشنی اور دھوپ لگتی ہے جبکہ برطانیہ میں زیادہ تر ٹھنڈا موسم ہوتا ہے۔

معروف جوڑے کی موت کی خبر نے کمیونٹی میں صدمے کی لہر پیدا کردی ،جوڑے کی لاشیں ایک ہسپانوی شخص کے ساتھ ملیں، جو سیلاب میں اپنی جان بھی گنوا بیٹھا تھا۔

واضح رہے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث سپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Spain

pakistani family

heavy flood

couple died