Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج، برطانوی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی، سفارتی ذرائع
شائع 04 نومبر 2024 09:38pm

برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پر برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مڈل ٹیمپل اِن لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔

سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سوار تھے۔

Attack on Qazi Faez Isa