Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی

توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو خارجی دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کاروائیوں کیلئے استعمال کرنے سے روکے گی، آئی ایس پی آر
شائع 04 نومبر 2024 06:19pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

پاک فوج نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک علیحدہ آپریشن میں ایک خارجی اور مارا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں احمد شاہ عرف انتظار نامی خارجی دہشت گرد مارا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع کھمرنگ کے جنرل ایریا میں کی، جہاں پاک افغان بارڈر کے قریب خارجی دہشت گردوں کا گروہ در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نتیجتاً پانچ خوارج مارے گئے اور تین زخمی ہوئے۔

آپریشن کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کے ساتھ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو خارجی دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کاروائیوں کے لئے استعمال ہونے سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

pakistan army

Khawarij

Infiltration From Afghanistan