Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کے سامنے انکل کہنے پر شوہر کا دکان دار پر تشدد

ڈنڈوں سے پٹائی پر دکان دار شدید زخمی ہوگیا، مقدمہ درج، ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے
شائع 04 نومبر 2024 06:12pm

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے دکان دار کو محض اس لیے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اُس نے بیوی کے سامنے اُسے انکل کہہ دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی وشال شاستری ساری شاپ کا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق وشال اپنی دکان میں روہت اور اس کی بیوی کو ساریاں دکھارہا تھا۔

جب انہیں کچھ بھی پسند نہ آیا تو وشال نے پوچھا کہ آپ کی پرائس رینج کیا ہے۔ اس پر روہت نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے تک کی ساری خریدنا چاہتا ہے۔

یہ سن کر وشال نے کہا انکل، میں آپ کو سستی ساریاں بھی دکھا سکتا ہوں۔ وشال کے منہ سے اپنے لیے انکل کا لفظ سن کر روہت ہتھے سے اکھڑ گیا اور وشال کو خبردار کیا کہ اب یہ لفظ ہرگز استعمال نہ کرے۔ اس پر دونوں میں تو تو میں میں شروع ہوگئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اِتنا بگڑا کہ قریب تھا کہ دونوں میں ہاتھا پائی ہو، لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔ وشال نے روہت اور اس کی بیوی کو دکان سے نکال دیا۔

روہت کچھ دیر بعد اپنے دوستوں کے ساتھ آیا جنہوں نے وشال کو ڈنڈوں سے مارا۔ وہ شدید زخمی ہوا اور بڑی مشکل سے جان بچاکر نزدیک واقع پولیس اسٹیشن پہنچا۔ پولیس نے وشال کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

bhopal

case registered

Customers

SHOPKEEPER THRASHED

UNCLE

SEVERE INJURIES