Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کے لیے نادیہ حسین کا جوش ٹرولنگ کا شکار

صارفین نادیہ حسین کی خوشی پربرہم ہیں
شائع 04 نومبر 2024 03:56pm

نادیہ حسین بالی ووڈ اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھنے پر کافی پرجوش نظر آئیں۔

بالی ووڈ کے کامیاب فلمی جوڑے نے حال ہی میں اپنی پہلی بیٹی کو خوش آمدید کہا اور دنیا بھر کے مداحوں سے مبارکباد وصول کی۔ دپیکا اوررنویر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے اور اپنے بچے کے پیروں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس نے پاکستان کی ٹی وی اسٹارنادیہ حسین کو بے حد خوش کردیا ہے۔

ہانیہ عامر کا گیٹ ریڈی ودمی کا اردو ورژن توجہ کا مرکز

نادیہ حسین اس جوڑے کے لیے بہت خوش ہیں اور انہوں نے پرجوش اندازمیں دیپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی خوشی شیئر کی۔ وہ چھوٹی دعا کو اپنی ماں دیپیکا کی گود میں دیکھنا چاہتی ہے۔

انٹرنیٹ اب نادیہ حسین کو ایک ہندوستانی مشہور شخصیت جوڑے کے بچے کے بارے میں حد سے زیادہ پرجوش ہونے کی وجہ سے ٹرول کر رہا ہے۔

انہوں نے نادیہ حسن کی بالی ووڈ جوڑے کی خوشی پر خوشی پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا اایک صارف نے تو اسے بالی ووڈ میں کام کر نے کی سفارش تک کہہ ڈالا۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ شکر اس نے اپنی گودی میں ان کی بچی کو دیکھنے کا نہیں کہہ دیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات