Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ڈیفنس میں ورکشاپ پر کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش برآمد

کار سے ایک مرد بھی بیہوش حالت میں ملا ہے، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2024 03:18pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش کے ساتھ ہی ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت 29 سالہ جویریا کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش اور مرد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

دو روز قبل اغوا ہونیوالی خاتون بیوٹیشن کی 6 ٹکڑوں میں لاش برآمد

karachi

defence

woman dead body