Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں عدالتوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تفصیل سامنے آگئی

خیبرپختونخوا پولیس کی دستاویز آج نیوز کو موصول ہوگئی
شائع 04 نومبر 2024 02:08pm

خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران اورعدالتوں کی سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تفصیل سامنے آگئی۔

خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران اور عدالتوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے حوالے سے آج نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے ساتھ ایک ہزار 571 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

دستاویز کے مطابق ڈی آئی خان میں 258 پولیس اہلکار جوڈیشل افسران اور عدالتوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ڈی آئی خان میں 143 اہلکار جوڈیشل کمپلیکس، 17 اہلکار رہائش گاہوں اور 98 بطور محافظ جوڈیشل افسران کے ساتھ تعینات ہیں۔

اسی طرح ٹانک میں 22 پولیس اہلکار عدالتوں اور جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی پر مامور ہیں، ٹانک میں 9 پولیس اہلکار عدالتوں کی حدود میں جبکہ 5 جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں اور 8 جوڈیشل افسران کے ساتھ سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل افسران کی نقل وحرکت کے دوران پولیس اور ایف سی اہلکارموجود ہوتے ہیں، جوڈیشل افسران کو ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ججز کی مشاورت سے سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

خیبر پختونخوا

Peshawar High Court

courts security