Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مندر میں لگے اے سی کے پانی کو لوگ مقدس سمجھ کر پینے لگے

جہاں لوگوں نے تنقید کی تو بعض افراد نے ان پر مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2024 04:55pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک مندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگ ہاتھی کی شکل کے مجسمے سے نکلنے والے پانی کو مقدس سمجھ کر پی رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھرا ورنداون کے بانکے بہاری مندر میں لوگ قطار بنائے ہاتھی کے مجسمے سے نکلنے والے پانی کو اپنے بھگوان کرشنا کا مقدس پانی سمجھ کر پینے لگے جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو بعض افراد نے ان پر مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل یہ پانی مندر میں لگے ایئر کنڈیشنر کا ہے جسے بے خبر لوگ مقدس پانی سمجھ کر پینے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ چلو میں پانی بھر کر پی رہے ہیں تو دوسرے بہت سے لوگوں نے کاغذ کے ڈسپوزیبل کپ میں پانی لے لے پیا۔

یہاں تک کہ پوجا پاٹھ کے لیے آئے کچھ لوگوں نے تو وہ پانی اپنے سروں پر ڈال کر احترام ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق مندر میں ایک شخص کو اس منظر کو ریکارڈ کرتے ہوئے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ مقدس پانی نہیں بلکہ اے سی کا پانی ہے۔ اس کے باوجود لوگ اے سی کا پانی پینے میں مشغول رہے۔

hindu Devotees

Banke Bihari Temple

AC Water

Viral footage