Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر لیب اٹینڈنٹ نے مریض کی ای سی جی کر ڈالی

مریض نے مذکورہ شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی
شائع 04 نومبر 2024 12:59pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارتیوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر سرجریز، آپریشن انجام دینے کی مختلف ویڈیوز سامنے آچکی ہیں لیکن اب بھارت میں لوگ یوٹیوب کی مدد سے ای سی جی بھی کرنے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور سے ایک شخص کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لیب اٹینڈنٹ کو یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر ایک مریض پر الیکٹرو کارڈیوگرام (ECG) اسکین کرتے دیکھا گیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیب اٹینڈنٹ ای سی جی کا طریقہ کار سیکھنے کے لیے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا تھا، مریض نے اس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد اس کے خلاف پولیس نے ایکشن کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کے اہلخانہ لیب اٹینڈنٹ کے عمل پر اعتراض کر رہے ہیں اور اس کے غیر تجربہ کاری پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

مریض نے انکشاف کیا کہ لیب اٹینڈنٹ کے ساتھ ہسپتال کی نرس بھی ملوث ہیں۔

مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تربیت اور مناسب علم کے ای سی جی کرنا مریض کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جس پر لڑکے نے کہا کہ اسپتال میں عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

لیب اٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ لیب ٹیکنیشن آج کل دیوالی کی چھٹیوں پر گیا ہوا ہے، میں نے ہر چیز کو اس کی صحیح جگہ پر نصب کر دیا ہے باقی کام یہ آٹو میٹک مشین خود کرے گی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ECG

Lab attandant