Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آریز احمد نے مداح کو جہیز سے متعلق مشورہ دے دیا

اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال وجواب کا سیشن رکھا تھا
شائع 04 نومبر 2024 12:24pm

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کو جہیز کی لعنت سے پاک کرنا چاہیے۔

آریزاحمد جو کہ مشہور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری کے شوہر بھی ہیں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال وجواب کا سیشن رکھا تھا ۔ اس دوران ایک مداح نے ان سے اپنی بہن کے لیے جہیز دینے کی درخواست کی۔

مداح نے ان سے کہا کہ سر مجھے اپنی بہن کے لیے جہیز چاہیے اس کی شادی ہے اور میرے پاس اسے دینے کے لیےجہیز نہیں ہے۔

جس پر آریز احمد نے جہیز تو نہیں اسے ایک مشورہ دے ڈالا آریز احمد نے لکھا، جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کررہا ہے تو اسے منع کردیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

آریز احمد کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ صارفین اداکار کی بات سے اتفاق کررہے ہیں اور جہیز دینے کی روایت کو توڑنے کی حمایت کررہے ہیں۔ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنی جان چھڑانے اورمدد نہ کرنے کے لیے ایسا مشورہ دیا ہے۔ اگر یہ اتنا آسان اور ممکن ہے تو خود ایسا لڑکا ڈھونڈ کر لادیں جو جہیز نہ لے۔

یاد رہے کہ آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری کی 2022 میں شادی ہوئی تھی اور جوڑا جلد ہی جلد ننھے مہمان کو ویلکم کہنے جا رہاہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات