Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں ‏نصیراللہ بابراسپتال میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

میڈیکل سپرینٹنڈینٹ پر غیرقانونی رقم نکلوانے اور رشوت دینے کا الزام ہے
شائع 04 نومبر 2024 12:09pm

پشاور میں ‏نصیراللہ بابراسپتال میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ پرغیرقانونی طور ہر 3کروڑ99لاکھ روپے نکلوالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سپرینٹنڈنٹ پر بےضابطگیاں چھپانےکےلیےآڈٹ ٹیم کو25لاکھ روپے رشوت دینے کا الزام بھی ہے۔

اکاونٹس آفیسر کی جانب سے ایم ایس کورقم واپسی کےلیے خط بھیج دیا گیا ہے۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ جونیئرکلرک کے1کروڑروپےکےجعلی بل کلیئرکئےگئے ہیں جبکہ صحت کارڈکےبھی40لاکھ روپےغیرقانونی طورپرنکلوائے گئے،

دوسری جانب مبینہ کرپشن پر ایم ایس ڈاکٹرنے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔

ایم ایس ڈاکٹر فخرالدین نے الزام لگایا ہے کہ اکاونٹس آفیسر محمد اللہ بلیک میلنگ کررہا ہے۔ جبکہ انہوں نے رقم قانونی طورنکال کرمتعلقہ لوگوں کوپہنچائی۔

ایم ایس ڈاکٹر فخرالدین کا کہنا ہے کہ اکاونٹس آفیسر محمد اللہ کا دوست ہراسمنٹ میں ملوث تھا، اوروہ اپنے دوست کو بچانے کے لیے بلیک میلنگ کررہا ہے۔

پاکستان