Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، ذاتی معالج نے صحت ٹھیک قرار دیدی

ڈاکٹر عاصم یوسف کے ساتھ پمز اسپتال کے تین دیگر ڈاکٹر بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں
شائع 04 نومبر 2024 02:51pm

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے عمران خان کا معائنہ اور صحت ٹھیک قرار دے دی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے ساتھ پمز اسپتال کے تین دیگر ڈاکٹر بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں۔ یہ بورڈ عمران خان کی صحت کا جائزہ لیا اوراب طبی ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ معائنہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے، جس نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی صحت کی صورتحال کا مکمل اندازہ لگایا جا سکے گا۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)