Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی کھلاڑی پر گر گئی، فٹ بالر ہلاک

دیگر زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا
شائع 04 نومبر 2024 10:30am
تصویر بشکریہ: ریڈٹ
تصویر بشکریہ: ریڈٹ

پیرو میں فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹ بال میچ مقامی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا، طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا

رپورٹ کے مطابق جب کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرگئی۔

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، جبکہ ایک فٹبالر کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

Peru

Lightning strike

During Football Match

player dies