Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان کے پیٹ سے 56 خطرناک آلات برآمد، ڈاکٹرز جان نہ بچا سکے

والدین بچے کو جگہ جگہ علاج کیلئے لے کر بھاگتے رہے
شائع 04 نومبر 2024 09:37am
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

سرجری کے دوران مریض کے پیٹ سے 56 چیزیں برآمد ہونے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آیا جب 15 سالہ لڑکے نے پیٹ میں شدید درد اُٹھنے کی شکایت کی۔

متاثرہ لڑکا آدتیہ کو پیٹ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسے ابتدائی طور پر ہاتھرس اور پھر جے پور کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں اسے مختصر علاج کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی جگہوں پر علاج کرانے کے باوجود لڑکے کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور خاندان والے اسے علی گڑھ کے ایک نجی ہسپتال لے گئے، جہاں اس کی سانس لینے میں دشواری کو دور کرنے کے لیے اس کی ناک میں موجود ایک گانٹھ کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی۔

بھارتی ڈاکٹرز کی غفلت، خاتون کے پیٹ سے 12 سال بعد دو قینچیاں برآمد

تاہم سرجری مکمل ہونے لکے بعد لڑکے کی سانس ٹھیک طرح سے بحال ہوئی مگر اس کے پیٹ کے درد میں کوئی بہتری نہ آسکی۔ ڈاکٹروں نے الٹراساؤنڈ کیا اور اس کے پیٹ کے اندر 19 اشیاء دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس حیران کن انکشاف کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے نوئیڈا کے ایک خصوصی ہسپتال منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کے اسپتال میں ٹیسٹ کرانے سے معلوم ہوا کہ لڑکے کے اندر تقریباً 56 دھات کے ٹکڑے موجود تھے۔ پھر اہلخانہ اسے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے 27 اکتوبر کو ہنگامی طور پر بڑی سرجری کی۔

آدتیہ کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا سرجری کے ایک دن چل بسا، کیونکہ اس کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی اور اس کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا تھا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی سرجری کے دوران اس کے پیٹ سے 56 چیزیں نکلیں جن میں گھڑی، موبائل کی بیٹریاں، تیز دھار بلیڈ، کیلیں اور دیگر دھات کے ٹکڑے شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ بدقسمتی سے 15 سالہ سرجری کے باوجود بچ نہ سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

stomach

boy surgery