Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

تحریک انصاف ورکرز اتحاد کا لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کا اظہار

پی ٹی آئی ورکرز اتحاد نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے بھی جمع کروائے
شائع 03 نومبر 2024 10:39pm

پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اتحاد نے پارٹی کی لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی ورکرز اتحاد نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کے خلاف احتجاج اور عدم اتحاد کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ امتیاز محمود کرپٹ صدر ہیں، جلسے جلوس میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما انور زیب رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا

مظاہرین نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی لاہور پیسے لے کر عہدے بانٹ رہے ہیں جس سے پارٹی کا نام بدنام ہو رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے خلاف محاظ کھڑا کریں گے اور کسی صورت غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی قیادت لاہور تنظیم کو تبدیل کرے اور ایسے لوگوں کو آگے لایا جائے جس پر عوام کو اعتماد ہو۔

تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوتھا حسن ابدال سے بازیاب، مقدمہ درج

مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے بھی جمع کروائے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Worker's Ittehad