Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارا نصاب تعلیم ڈگری نہیں ایک کاغذ کا ٹکڑا دیتا ہےجس کی دنیا میں کوئی مانگ نہیں، ڈاکٹر پرویز ہود بھائی

پاکستان کی یونیورسٹیاں بند بھی کردیں تو ملک کا نقصان نہیں ہوگا، پرویز ہود بھائی
شائع 03 نومبر 2024 10:31pm
Outdated education system is the biggest obstacle to development!| Dus | Nov 03, 2024 - Aaj News

پاکستان کے مایہ ناز نیوکلئیر فزیسسٹ پرویز ہود بھائی کا کہنا ہے کہ ہمارا نصابِ تعلیم کی دنیا میں کوئی مانگ نہیں ہے، ڈگری بس ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے۔

ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ایسا انجکشن لگایا جارہا ہے کہ وہ سو جائے، ہمیں ایسا بنایا جارہا ہے کہ اہل اقتدار سے ہم سوال نہ کرسکیں۔

ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے کہا کہ ہمارا نصاب تعلیم ایک کاغذ کا ٹکڑا دیتا ہے، اس کاغذ کے ٹکڑے کی دنیا میں کوئی مانگ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا تو لگا کہ جیل میں آگیا، وہاں اونچی دیواریں اور خاردار تاریں لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کو اگر خوف کا ماحول دیا تو وہ خوفناک بن کر نکلیں گے، پاکستان کی یونیورسٹیاں بند بھی کردیں تو ملک کا نقصان نہیں ہوگا۔

Pervez Hood Bhai

Pakistani Nuclear Physicist