تیار ہو جائیے، چاند ایک بڑے روشن ستارے کو ڈھانپنے والا ہے
ماہِ رواں کے دوران ایک عجیب واقعہ رونما ہونے والا ہے۔ چاند ایک بڑے، روشن ستارے کو ڈھانپنے والا ہے۔ اسپائیکا نام کا یہ سفید و نیلگوں ستارہ ورگو نامی جھرمٹ میں واقع ہے۔
اسپائیکا اُن چند روشن ترین ستاروں میں سے ہے جنہیں زمین سے کسی آلے کے بغیر بھی سیکھا جاسکتا ہے۔ ایک زمانے سے ماہرینِ فلکیات جن چند روشن ترین ستاروں کا جائزہ لیتے رہے ہیں اُن میں اسپائیکا نامیاں ہے۔
اسپائیکا کم و بیش 250 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ بائنری اسٹار سسٹم کی درجہ بندی میں ہے۔ چاند کے ہاتھوں اسپائیکا کے ڈھانپے جانے کا منظر 27 نومبر کو امریکا اور کینیڈا سے دیکھا جاسکے گا۔ نومبر کو رات کے وقت عطارد، زحل اور مریخ بھی دکھائی دیں گے۔
دنیا بھر میں ستاروں پر نظر رکھنے والے چاند کی اوٹ میں اسپائیکا کے چُھپنے کا دل کش نظارہ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ دوربینیں آسمان کے اُسی گوشے پر مرکوز ہیں۔
اسپائیکا کو گہن لگنے کا نظارہ امریکا اور کینیڈا کے مشرقی نصف میں دیکھا جاسکے گا۔ یہ گہن کم و بیش ایک گھنٹے کا ہوگا۔ اس کے بعد آسمان کا وہ حصہ پھر ویسا ہی روشن ہوجائے گا جیسے پو پھٹنے کے وقت ہوتا ہے۔
# سیاروں کا رقص
اسپائیکا اور چاند کے اس ایونٹ کے علاوہ نومبر کے دوران زیادہ تر وقت عطارد، زحل اور مریخ بھی زیادہ نمایاں رہیں گے اور انہیں دوربین کی مدد سے زیادہ اچھی طرح دیکھا جاسکے گا۔
Comments are closed on this story.