Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

انتظار پنجوتھا کو اغوا کرنے والا کون؟ سلمان اکرم راجہ نے بتا دیا

انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کے لیے جاری کی گئی، سلمان اکرم راجہ
شائع 03 نومبر 2024 09:08pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی رہائی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کس نے اغوا کی اتھا۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظار پنجوتھا کی حالت کی ویڈیو بناکر خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی، انہیں جس حالت میں جس ڈرامے کے ساتھ بازیاب کیا وہ شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کے لیے جاری کی گئی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کو انہوں نے ہی اغوا کیا تھا جو کرتے ہیں۔

انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی تفصیلات

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو چار ہفتے قبل اغوا کیا تھا، جو گزشتہ رات حسن ابدال سے بازیاب ہوئے۔

انتظار پنجوتھا کہ بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے تھے، جس پر گزشتہ روز سرکاری وکیل نے 24 گھنٹے تک کا وقت لیا تھا۔

بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے 2 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا، مجھ پر بہت تشدد کیا گیا ہے۔