Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا

دولہا کو ’صاحب‘ کے کہنے پر چھوڑا، ایس ایچ او
شائع 03 نومبر 2024 08:50pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا ہوگیا۔

شاہ فیصل پولیس نے دولہے کو ہوائی فائرنگ پر گرفتار کیا تھا، لیکن 25 ہزار روپے رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی آڈیو کال بھی سامنے آگئی۔

ایس ایچ او عبدالحمید کا کہنا ہے کہ دولہا کو ’صاحب‘ کے کہنے پر چھوڑا ہے، شہری جاتے ہوئے خود ہی پیسے دے گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

Aerial Firing