Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دوسرے ’ہیجڑا فیسٹیول‘ کا اعلان

ہیجڑا فیسٹیول 9 نومبر کو کراچی فریئر ہال میں ہوگا
شائع 03 نومبر 2024 08:44pm

کراچی کی خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ”ہجڑا فیسٹیول“ کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو ڈاکٹر سارہ گل اور بندیا رعنا سمیت دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سارہ گل کا کہنا تھا کہ رواں سال ہیجڑا فیسٹیول کی تھیم خواجہ سراؤں کے وجود کی شناخت ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہیجڑا فیسٹیول 9 نومبر کو کراچی فریئر ہال میں ہوگا اور رواں سال ہیجڑا فیسٹیول کے آغاز سے پہلے ریلی نکالی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں بندیا رعنا کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمت میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ ان کو دیا جائے۔

اس سے قبل کراچی میں خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے ہیجڑا فیسٹیول کا انعقاد نومبر 2023 میں کیا گیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی تھی۔

اس موقع پر خواجہ سراؤں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔

karachi

TRANSGENDER FESTIVAL

Hijra Festival