Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آیووا بھی سوئنگ ریاست میں تبدیل، کملا ہیرس کو 3 پوائنٹس کی برتری

ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا سے فتح کا دعوٰی کردیا، ڈیموکریٹ امیدوار کا سابق صدر پر ملک تقسیم کرنے کا الزام
شائع 03 نومبر 2024 08:33pm

امریکی انتخابات کے حوالے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بُری خبر ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے گڑھ آیووا میں بھی کملا ہیرس کو برتری حاصل ہوگئی۔ یہ بات رائے عامہ کے ایک وقیع جائزے میں سامنے آئی ہے۔

رائے عامہ کے جائزے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ کملا ہیرس کی اچانک ابھر کر سامنے آنے والی برتری نے آیووا کو بھی سوئنگ اسٹیٹ بنادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست شمالی کیرولائنا سے فتح کا دعوٰی کردیا۔

انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی اقتصادی پالیسیاں ناکامی سے دوچار رہیں۔ بائیڈن کی دست برداری سے کملا ہیرس کا راستہ صاف ہوا۔

کملا ہیرس کہتی ہیں ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ عام امریکی زندگی کا معیار بلند کرنے کی بات نہیں کر رہے۔ وہ انتقام کے جنون میں مبتلا ہیں۔

دوسری طرف امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں خواتین نے احتجاج کیا۔ انہوں نے امریکا کے طول و عرض میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

IOWA

SWING STATE

KAMALA LEADS IN SURVEY

BAD NEWS FOR TRUMP

WOMEN PROTEST