Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بار شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ’منت‘ کے باہر سنّاٹا، کوئی بھی فین کیوں نہیں پہنچا

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر سب افسردہ ہوگئے
شائع 03 نومبر 2024 06:05pm

بالی ووڈ کے ”کِنگ“ شاہ رخ خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ ”منّت“ کے باہر سنّاٹا دیکھنے کو ملا، یہ وہی جگہ ہے جہاں ان کے مداحوں کا ہر وقت ہجوم رہتا ہے۔ لیکن سالگرہ کے اس اہم موقع پر سناٹے نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو اپنے 59ویں جنم دن پر اپنے فین کلبز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مداحوں کے درمیان باہیں پھیلا کر مخصوص انداز میں سالگرہ کا جشن منایا۔

سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ملزم گرفتار

تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اُن تمام مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن سے ملاقات کے لیے اس تقریب میں شرکت کی اور ان لوگوں کیلئے بھی محبت کا اظہار کیا جو تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔

جہاں فینز شاہ رخ خان کے 59 سال کے ہوجانے پر جشن مناتے نظر آئے وہیں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کو دیکھ کر سب افسردہ ہوگئے۔

دراصل سالگرہ کے اگلے روز 3 نومبر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ”منّت“ کے باہر ان کے فینز کا مجمع نہیں ہوئے بلکہ سنّاٹا دکھائی دیا۔

وہ جگہ جہاں بالی ووڈ کے بادشاہ کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک اور ان کا خاص پوز دیکھنے آتے تھے وہاں سیکیورٹی ہائی ہے اور فینز کو وہاں آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ شاہ رخ خان کے گھر کے باہر سنّاٹا ضرور پڑا ہے لیکن انہوں نے اس دن ان کو سیکیورٹی مہیا کرنے والی ممبئی پولیس میں میٹھائی کے ڈبے تقسیم کیے ہیں۔

جیل میں لارنس بشنوئی کے ٹھاٹھ باٹھ سن کر عدالت سیخ پا

شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر کے سامنے موجود فینز کو اپنی جھلک دکھانے اور پوز دینے سے ممبئی پولیس نے ہی منع کیا جس کی وجہ حال ہی میں بابا صدیقی کا قتل ہے جسک ے بعد شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

Shahrukh Khan

birthday

mannat

HIGHEST SECURITY