Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائے سے 4 پیزے چھین لئے

واردات کی تفصیلات سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
شائع 03 نومبر 2024 05:51pm

فیصل آباد میں اسٹریٹ کرائم کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے ڈیلیوری بوائے سے چار پیزے گن پوائنٹ پر چھین لئے۔

مقامی انگریزی اخبار نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو مسلح ڈاکوؤں نے فیصل آباد کی کہکشاں کالونی میں رات گئے ایک ڈیلیوری بوائے سے گن پوائنٹ پر چار پیزا چوری کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر مشتبہ افراد نے فون کے ذریعے جعلی آرڈر دیا، ڈیلیوری بوائے جب آرڈر لے کر پہنچا تو اس پر گھات لگا کر حملہ کیا، اور پیزا چھین کر موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

وہ کون تھا جو روز فریج سے پنیر چوری کررہا تھا۔۔۔؟

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رات گئے پیزا کا آرڈر صرف ڈلیوری بوائے کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے لیے دیا۔

حملہ آور تو پیزا لے کر چلے گئے اور اب پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسی طرح کا ایک واقعہ حال ہی میں سفیان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سے 1800 روپے مالیت کے پیزا چوری ہو گئے۔

Faisalabad

Pizza Delivery

Pizza Robbery