Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد 3 ٹرکوں کو آگ لگادی

فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ زخمی
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2024 05:20pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد نے تین ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق چمالنگ کے علاقے میں تھری پل کے مقام پر نذر آتش کئے گئے دو ٹرک کوئلے سے بھرے تھے جبکہ ایک ٹرک خالی تھا۔

بلوچستان: 21 کان کنوں کا قتل، مزدوروں نے تحفظ ملنے تک کام بند کردیا

آگ سے تینوں ٹرک مکمل تباہ ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ زخمی ہوا۔

زخمی ٹرک ڈرائیور کا تعلق میختر سے ہے، لیویز کی نفری جائے وقوع پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع دکی اور اس سے جاری کوئلہ کا کاروبار چند مہینوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ جہاں آئے روز کوئلے سےلدے ٹرکوں اور کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Dukki

Coal Trucks