Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی اجلاس میں کل اہم قانون سازیوں کا امکان

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت بھی کردیا گیا، اجلاس کل شام 5 بجے کی بجائے 4 بجے ہوگا
شائع 03 نومبر 2024 07:11pm

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے اور اجلاس کا ایجندا بھی جاری کردیا گیا ہے، ایوان زیریں کا اجلاس کل شام 5 کی بجائے 4 بجے ہوگا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے۔

کل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہوگا، رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے۔

تاہم، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے کی بجائے 4 بجے ہوگا، اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔

حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کل منظور ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

Anti Terrorism Amendment Bill