Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کتنا مکمل ہوگیا؟

چئیرمین پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے
شائع 03 نومبر 2024 12:49pm

لاہور: قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا مجموعی طور پر تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کرکے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژرز اور مین بلڈنگ کے فلورز کا کام تیزی سے ہورہا ہے۔ مین اور افس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔

مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور سوونیر شاپ بھی بنے گی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

چئیرمین محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

بعد میں چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ڈرائنگز کے ذریعے پراجیکٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے کیلئے ہدایات دیں، مین بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لک کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا بننے جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Gaddafi Stadium

chairman pcb

mohsin naqvi