Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جی نائن بینک ڈکیتی کا ایک اور زخمی چل بسا

فائرنگ سے بینک کے تین گارڈز اور بینک سے ملحقہ ریسٹورنٹ کے تین ملازمین شدید زخمی ہوگئے تھے
شائع 03 نومبر 2024 12:07pm

29 اکتوبر کو جی نائن بینک ڈکیتی کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ مذکورہ شخص جی نائن میں بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ میں زخمی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے بینک کے تین گارڈز اور بینک سے ملحقہ ریسٹورنٹ کے تین ملازمین شدید زخمی ہوگئے تھے۔

بینک ڈکیتی میں اب تک ہوٹل کے 2 ملازمین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ہوٹل کا تیسرا ملازم زخمی ہے۔

اسلام آباد میں دوسرے روز بھی بینک ڈکیتی کی واردات

جاں بحق ہونے والوں میں میر حیدر خٹک اور نازید شینواری کے نام معلوم ہوئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ منگل 29 اکتوبر کی صبح ساڑھے دس بجے بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ میں کلاشنکوف سے مسلح ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے بینک کے تین گارڈز اور بینک سے ملحقہ ریسٹورنٹ کے تین ملازمین شدید زخمی ہوگئے تھے۔

bank robbery

G9 Bank robbery

injured died