Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

واقعات شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آئے
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2024 12:12pm

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعات کلفٹن ساحل، کورنگی، پاک کالونی اور گولیمار کے علاقے میں پیش آئے۔

پولیس کے مطابق سی ویو عبدالستار روڈ پر فائرنگ سے ارم نامی لڑکی زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کا واقعہ گاڑی کے اندرپیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں سوار تھی کے اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی ہوئی۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں عمر نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے، عمر زخمی لڑکی کا دوست ہے جسکا اسلحہ اور گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔

سو وارداتوں کا ملزم گرفتار

دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے جی پی او چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم عرف ٹانگہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ سو سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ زخمی ملزم کا گروہ چھ ملزمان پر مشتمل ہے ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال ڈیفنس سمیت بیشتر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کراچی: فائرنگ، مقابلے اور دیگر واقعات میں 2 ڈاکؤؤں سمیت 4 افراد ہلاک

شادی کی تقریب میں جھگڑے پر فائرنگ

ادھر رات گئے پاک کالونی میں شادی کی تقریب میں جھڑے پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت عامر امان اللہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے گولیمار سر سید کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم محمود زخمی حالت میں گرفتار ہوا، سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون بی جمعرات بازار کے قریب عوام کے تشدد سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

karachi

firing incident