Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے کام پھر فیملی، مینیجر کا ملازمین کے لیے سخت تبصرہ کرنا گلے پڑ گیا

صارفین نے مینیجر کو آڑے ہاتھوں لیا
شائع 03 نومبر 2024 11:26am

چین میں ایک کمپنی کے مینیجر کو اپنے ملازمین کے ساتھ سخت رویہ اپنانا مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں پراجیکٹ مینیجر نے ملازمین کو فیملی کے بجائے کام کو زیادہ ترجیح دینے اور پوری توجہ صرف کام پر مرکوز رکھنے کا تبصرہ کیا، جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ایک آن لائن گروپ چیٹ سامنے آئی جس میں چینی مینیجر نے ملازمین کو تبصرہ میں یہ بھی کہا کہ گھر میں اگر کوئی مر جائے تو اسے سڑنے دو۔ چینی مینیجر کے اس تلخ تبصرے نے آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

باس کا فرمائشی پروگرام، انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

چینی مینیجر نے زور دیا کہ ملازمین کو اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ وقت نکالنا اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس منصوبے کے لیے کیا ضروری ہے۔

پو نامی چینی مینیجر کا کہنا تھا کہ میری رائے میں پراجیکٹ کے کام کو ترجیح دینا زیادہ ضروری ہے۔ اگر آپ کے ساتھ کوئی ایمرجنسی ہوجائے جیسے خاندان میں کسی کی موت ہوجائے تو پہلے اپنا کام مکمل کریں اور پھر اپنے ذاتی مسائل سے نمٹیں۔

زیادہ مہارت والی خاتون کو کمپنی کا نوکری دینے سے انکار، عجیب بہانہ وائرل

چینی شخص کے اس بیان پر اتنا تنازعہ پیدا ہوا کہ اسے آن لائن معافی مانگنی پڑی۔ پو نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اس کا یہ بیان ناقابل قبول تھا اور وہ اپنے رویے کو تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے عہدوں پر پہنچ کر انسانیت کو بھول جاتے ہیں۔ اس نے اپنے منفی خیالات کو تحریر میں ڈالنے کی غلطی کی ہے۔

chinese project manager

harsh comments

first work then family