Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 211 تک پہنچ گئی

اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے
شائع 03 نومبر 2024 09:23am

جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 211 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں تباہ کن سیلاب کے بعد صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتیں دو سو گیارہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ادھر والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ چار روز قبل طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب امڈ آیا تھا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبے اٹھانے کا کام جاری ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق پبلک پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے ہیں اور سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے۔

اسپین میں سیلاب کی تباہی سے 150 افراد ہلاک، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے ہیں جو ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں بھی اسپین میں آنے والے سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Spain

heavy flood

211 people died