اسرائیل پر حملہ، امریکا نے بھی ایران کو دھمکی دے دی
امریکا نے بھی ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو رد عمل بھی ناگزیر ہوگا۔
امریکی حکام نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔
امریکی میڈیا نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ایران اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
گزشتہ روز بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔
تہران میں ایک تقریب میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے، اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔
ایران کے اسرائیل پر ’حتمی اور تکیلف دہ‘ حملے کی تاریخ سامنے آگئی
ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ تہران کا ردعمل اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک پانچ نومبر کو ہونے والے انتخابات نہ ہوجائیں، حالانکہ دیگر خبر رساں اداروں نے ایران کا ردعمل ووٹنگ سے پہلے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔
Comments are closed on this story.