Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

خاتون کی اپنے بیٹے سے بھی 2 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کی خواہش

اس معاشقے میں کافی ٹوئسٹ بھی ہیں
شائع 02 نومبر 2024 11:28pm

کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے، نا ذات پات دیکھتی ہے نا عمر، اور اسی قسم کی محبت کی ایک کہانی بھارت سے سامنے آئی ہے جہاں 32 سال کے بیٹے کی ماں 30 سال کے لڑکے سے شادی کی خواہشمند ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بھنڈ میں رہنے والے نوجوان کے پیار میں برازیل کی ایک خاتون ایسی دیوانی ہوئیں کہ انہوں نے اپنا ناصرف اپنا گھر چھوڑ دیا بلکہ اپنے ملک کو بھی چھوڑ کر بھارت صرف نوجوان سے شادی کرنے کیلئے آگئیں۔

اس معاشقے میں کافی ٹوئسٹ بھی ہیں، مثال کے طور خاتون ، نوجوان سے عمر میں کافی بڑی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے عمر کے لڑکے سے شادی کرنے کیلئے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، یہاں تک کہ برازیل میں اپنے بچوں کو بھی چھوڑ کر بھنڈ آگئیں۔

اب 51 سالہ برازیلین خاتون اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ دونوں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ضلع کلیکٹر کو بھی دیا ہے ۔

خاتون کا نام روزی نائیڈ شکیرا ہے اور وہ برازیل کی رہنے والی ہیں جبکہ نوجوان کا نام پون گوئل ہے۔

پون کچھ میں سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے ۔ ایک سال پہلے جب روزی کچھ گھومنے گئی تھی تب دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی۔

برازیل لوٹنے کے بعد روزی اور پون سوشل میڈیا کے ذریعہ جڑے رہے۔

دونوں کی زبان الگ الگ تھی، لیکن پیار کی زبان میچ ہوگئی اور ان کی دوستی کب پیار میں بدل گئی، پتہ ہی نہیں چلا۔

برازیل میں روزی اپنے شوہر اور 32 سال کے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی، لیکن اس کو تو 30 سال کا پون پسند آگیا تھا۔

اپنے پیار کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے روزی نے برازیل چھوڑ کر ہندوستان جانے کا فیصلہ کیا۔

اب روزی اپنی محبت کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ پون اور روزی دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

روزی نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان میں ہی بسنا چاہتی ہے۔ فی الحال روزی پون کے والدین کے ساتھ دہلی میں رہ رہی ہے۔