Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، جنوبی کوریا، اینڈورا، لیچنسٹین، سلوواکیہ، آئس لینڈ اور موناکو کے باشندے مستفید ہوں گے۔
شائع 02 نومبر 2024 11:17pm

چین نے ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ اور سلوواکیہ سمیت 9 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ عالمی برادری میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے چین زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد چاہتا ہے۔ اس مقصد کا حصول یقینی بنانے کے لیے سیاحوں کو بہت سی سہولتیں دینے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

جن 9 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری دی جارہی ہے ان میں ڈنمارک، آئس لینڈ، اینڈورا، موناکو اور لیچٹینسٹین بھی شامل ہیں۔ ان ممالک کے باشندے بزنس، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزے کے بغیر داخل ہوسکیں گے اور پندرہ دن رہ سکیں گے۔

چین نے اپنے ہاں سیاحوں کی آمد بڑھانے کے لیے اب تک 25 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کی ہے۔

china

کاروبار

tourism

Visa Free Entry

NINE COUNTRIES

15 DAY STAY

FAMILY VISITS