آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، وقاص اکرم
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا ہدف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی پشاور میں زیادہ محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان پر زیادہ اعتبار نہیں کرسکتے، ہم نے دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے۔ شیخ وقاص جب بھی احتجاج کی کال دیتے ہیں یہ بندوں کو پکڑتے ہیں۔
وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
Sheikh Waqas Akram
مقبول ترین
Comments are closed on this story.