Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے

امریکی سفیر حلوہ پوری، دودھ پتی چائے، کباب ، نہاری اور ربڑی سے لطف اندوز ہوئے
شائع 02 نومبر 2024 07:36pm

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔ ڈونلڈ بلوم کو مزیدار ناشتے کی طلب بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ لے پہنچی۔

ہفتہ کو ڈونلڈ بلوم بوٹ بیسن کی مشہور حلوہ پوری اور کڑک دودھ پتی چائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم فوڈ اسٹریٹ پر روائتی انداز میں چسکیاں لے کر چائے پیتے دکھائی دئیے۔

ڈونلڈ بلوم کراچی کے کباب اور ربڑی کے بھی شوقین نکلے، ڈونلڈ بلوم کھانوں کا زائقہ چکھنے برنس روڈ بھی پہنچے جہاں انہوں نے نہاری، کباب اور ربڑی کے مزے لئے۔

Donald Bloom

Karachi Food

Burns Road